بیجنگ (نمائندہ خصوصی)”گلوبل میئرز ڈائیلاگ ۔ ہانگچو” اور 9 واں ہانگچو انٹرنیشنل سسٹر سٹیز میئرز فورم 25 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ 15 ممالک اور علاقوں کے 24 شہروں کے میئرز یا میئرز کے نمائندے، چین میں سفارتی مشنز کے نمائندے اور چین کے متعلقہ محکموں اور شہروں کے نمائندے فورم میں شرکت کے لئے ہانگ چو میں اکٹھے ہوں گے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق فورم کے دوران ، چینی اور غیر ملکی میئر ز”شہری حکمرانی اور پائیدار ترقی” کے موضوع پر گہری بات چیت کریں گے ، شہری حکمرانی کے حوالے سے جدید تجربے کا اشتراک کریں گے اور پائیدار ترقی کے لئے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ساتھ ہی ساتھ حکمرانی کے نظام کی اختراعات، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ، حیاتیاتی ماحول کے تحفظ ، ثقافتی وراثت اور ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چینی اور غیر ملکی شہروں کی کامیابیوں کی بھی نمائش کی جائےگی تاکہ مستقبل میں عالمی شہروں کی ترقی میں دانشمندی اور طاقت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، فورم میں مستقبل کی شہری ترقی کی سمت اور راستے تلاش کرنے کے لئے “شہر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کا انضمام” اور “سٹی اور گرین ڈویلپمنٹ” کے موضوعات پر دو متوازی ذیلی فورم منعقد کیے جائیں گے