لیاقت بلوچ

معاہدے پر عمل کی مہلت ختم، عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل کی مہلت ختم ہو چکی ہے، اب عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا۔ عوام کو بجلی بلز میں ریلیف سمیت دیگر مطالبات پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس پر عمل درآمد کی مہلت دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی میں لیاقت باغ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

معاہدے کی مدت پوری ہونے پر اپنے بیان میں جماعت اسلامی کی دھرنا مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنا اور حکومتی معاہدے کو 45 روز گزر گئے ہیں، اب عوامی ردعمل آئے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کا آئندہ لائحہ عمل وعدہ پورا نہ کرنے والی حکومت کو سبق سکھانے گا، جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، متنازع آئینی ترمیم سے استفادہ کرنے والے بھی متنازع اور بے وقار ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ متنازع مینڈیٹ والی حکومت آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، جماعت اسلامی کے ممبر پاکستان کی طاقت بنیں گے، جماعت اسلامی کے دروازے ہر محب وطن پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں