محمد عامر

مبارکاں،محمد عامر نے ایک اور سنگ میل تک رسائی حاصل کرلی

بارباڈوس (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر نے ایلیٹ گروپ جوائن کرلیا ہے، وہ ٹی20 کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بن چکے ہیں۔محمد عامر نے سی پی ایل میں گیانا ایمیزور وارئیرز کے خلاف میچ میں اینٹیگوا اور باربوڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سہیل تنویر ساتھ ایلیٹ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹی20 فارمیٹ میں 300 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرزمیں سے وہاب ریاض نے 348 میچوں میں 413 وکٹیں’سہیل تنویر: 388 میچوں میں 389 وکٹیں’محمد عامر: 305 میچوں میں 350 ‘شاہد آفریدی نے 329 میچوں میں 347’عماد وسیم: 379 میچوں میں 346 وکٹیں اورشاداب خان نے 298 میچوں میں 326 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں