کرن جوہر

کرن جوہر نے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کیلئے میں مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ بالی ووڈ میں ٹوٹل 6ہیروز ہیں اور انہی کو کاسٹ کیا جاتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ نئے اداکاروں کو موقع دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ میں دیگر فلم میکرز کو بھی کہوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضے میں کمی کردیں۔

کرن جوہر نے بتایا کہ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم کِل میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کردیا، وہ فلم کا اتنا معاوضہ طلب کررہے تھے جتنا پوری فلم کا بجٹ تھا پھر میں نے نئے اداکاروں کاسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ فلم کل کا بجٹ 40کروڑ روپے تھا اور مشہور اداکار بھی اتنا ہی معاوضہ طلب کررہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ گارنٹی دیں گے کہ فلم 120 کروڑ روپے کمالے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں