دانش کنیریا

محلے کی ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے’دانش کنیریا

کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محلے کی ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ لیگ سپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار اتنا کم ہے کہ ایک محلہ کی ٹیم بھی ان سے بہتر ہے اور یہ سب پی سی بی کی وجہ سے ہے اور خراب کارکردگی پر بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے۔دانش کنیریا کا مزید کہنا تھاکہ کپتان کی کرسی اور پی سی بی میں چیئرمین شپ دماغوں کو خراب کرتی ہے، 2017ئ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلوانے والے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قیادت دینا پی سی بی کا غلط فیصلہ تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سرفراز احمد کی اچھی کپتانی کے باوجود بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟ کپتان وہ ہوتا ہے جو دباؤ کو اپنے کندھوں پر رکھ کر ٹیم کو آگے لے کر جاتا ہے، بدقسمتی سے بابر اعظم اورشان مسعود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کنیریا نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز ضرورت پڑنے پر مسلسل اپنا کردارادا کرتے ہیں، شبمن گل، رشبھ پنت، روی چندرن اشون سمیت سبھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت عالمی معیار کی ٹیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں