لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی خبر ایجنسی نے دو ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی میت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی حملے کی جگہ سے برآمد ہوئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک طبی اور سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ حسن نصراللہ کی میت برآمد ہوگئی ہے۔ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پیر سے کسی غیر متعینہ تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کے جنازے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔