عظمیٰ بخاری

فتنہ پارٹی کیخلاف چلنے والوں کو سوشل میڈیا کا سامنا کرنا ہو گا: عظمیٰ بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ایجنڈے کے خلاف جو بھی چلے گا اس کو سوشل میڈیا کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور قوم ہمیں ان عناصر کے خلاف کھڑا ہونا ہے’ یہ فتنہ باہر سے آپریٹ ہوتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج ڈی جی ایف آئی اے خود عدالت میں پیش ہوئے، ڈی جی ایف آئی اے نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ فتنہ باہر سے آپریٹ ہوتا ہے، فتنہ پارٹی کے ایجنڈے کے خلاف جو بھی چلے گا اس کو سوشل میڈیا کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور قوم ہمیں ان عناصر کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جلسے کے دن پنجاب پولیس کے کسی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا، 25 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن زخمی نہیں، میں گورنر راج کی حمایتی نہیں لیکن وہاں دہشت گردی کی انتہا ہو رہی ہے، یہ لوگ خیبر پختون خوا اور پنجاب کو ایک دوسرے کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت صوبوں کو ایک دوسرے کے مقابل لانے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست اور اس کے اداروں کو ان لوگوں کے حوالے سے اب کوئی فیصلہ لے لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں