متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر کی لبنان کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری امداد کی ہدایت

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں