یوسف رضا گیلانی

زراعت ہماری معیشت میں بہت اہم ہے، کپاس کم ہونے سے زرمبادلہ پر اثر پڑتا ہے، یوسف گیلانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت میں بہت اہم ہے، کپاس کم ہونے سے زرمبادلہ پر اثر پڑتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بات کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ جو کہ 17 فیصد ہے اسے سنگل ڈیجیٹ میں لائیں گے، آئی پی پیز کے مسئلے پر کام جاری ہے جلد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کاٹن کی ریواﺅل کے لیے اقدامات کریں گے، سٹیڈنگ کمیٹی میں مسائل سن کر حل کریں گے، زراعت ہماری معیشت میں بہت اہم ہے ، کپاس کم ہونے سے زرمبادلہ پر اثر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہم نے اپنی اکانومی کو زراعت کی طرف منتقل کیا جس کے باعث ہماری فوڈ باسکٹ فل تھی، آٹے کا مسئلہ اس وقت بہت زیادہ تھا، میرے حریف پر آٹے کی کمی کی وجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گندم اسمگلنگ ہوتی تھی تو میں نے انٹرنیشنل قیمت کسانوں کو دی جس وجہ سے اسمگلنگ رکی، ہم حکومت کو کہیں گے کہ اولیں ترجیح کپاس کی ریواﺅل کو دیں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لاہور میں کپاس کنونشن میں شرکت کی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئی پی پیز کے ایشو کو بھی ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، کاٹن ملز بند ہونے کے باعث ملز یہاں سے منتقل ہوگئی ہیں، کپاس کی پیداوار کم ہونے کے باعث کاشتکاروں کو نقصان ہوا ہے، زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سیلاب اور مہنگائی کے باوجود خوشحالی تھی، ہمارے دور میں قدرتی آفات کے باوجود برآمدات بڑھ گئیں، اپنے دور میں نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی، اب ہماری تمام توجہ کپاس پر ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں