عمران خان

پی ٹی آئی میں اختلافات، عمران خان کا بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دےدیا، نئے چئیرمین کے لیے اسد قیصر کو فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا گیا تھا، اسد قیصر عمران خان کو ملنے جمعرات کو اڈیالہ جیل بھی گئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد قیصر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان نے اعلان نہیں کیا۔دریں اثنا پی ٹی کی رہنما علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہےکہ احتجاج ختم نہیں ہوتا۔ادھر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہمدردوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے ہفتہ کے روز احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں