چیئرمین پی ٹی آئی

پارٹی کے ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر امن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین کا بیان پارٹی کیلئے زحمت نہیں ہے وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں