ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان سمیت ہر ملک کو دی جانیوالی امداد کی نگرانی کرتے ہیں، غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کو دی جانیوالی امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ۔

میڈیابریفنگ کے دور ان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کردہ امریکی امداد میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے۔میتھیو ملر نے مزید وضاحت کی کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں کہیں امریکی ٹیکس کی رقم بطور امداد دی جارہی ہے وہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امدادی رقم کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں نہیں رہی تو ہم امداد روک دیں گے۔میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک روز قبل کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد وفاق نے اپنی جیب میں ڈال لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں