اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری پیغام میں ملائیشین ہم منصب کے دورے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو گہرا کرنے پر ملائیشیا کے وزیراعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان امن، خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لئے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز شریف نے پاکستان اور ملائیشیا دونوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔