علی امین گنڈاپور

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور (نمائندہ خصوصی )پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے 2مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی،عدالت کا علی امین گنڈاپور کو 25اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہم درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو25اکتوبر تک راہداری ضمانت دیدی۔درخواست گزار کو 25تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔قبل ازیںوزیراعلی خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر جمعہ کے روز راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔درخواست گزار خیبرپختونخوا ہ کا وزیر اعلی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں