اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔