دفعہ 144

مینار پاکستان پر کل پی ٹی آئی پاور شو روکنے کیلئے حکومت متحرک، رینجرز طلب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی جانب سے کل (ہفتہ کو) لاہور میں مینارپاکستان پر احتجاج کے اعلان کے پیش نظرصوبائی حکومت متحرک ہوگئی اور صوبہ کے چار شہروں میں دفعہ 144نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ررینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے ، انتظامیہ نے مینار پاکستان گرائرنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دئیے ۔پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کےکل 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گرﺅانڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری سے ابھی سے تعینات کردی گئی۔

تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکبہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 4 شہروں لاہور راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ رینجرز بھی طلب کرلی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ان چار شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، جس کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا۔لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں