الیکشن کمیشن

ٹریبونل تبدیلی کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 حلقوں کے ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے 3 حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جونئیر وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیئے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کر دیا جائے گا۔بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں