محکمہ ہائر ایجوکیشن

تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ کے ماتحت کیا جائے گا،بورڈز کے سٹرکچر میں تبدیلی کرتے ہوئے چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔تمام تعلیمی بورڈز کے اوپر سپر بورڈ قائم کیا جائے گا۔سپر بورڈ کے سر براہ چیف آپر یٹنگ آفیسر ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹر ی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کالج سے تعینات کیا جائے گا، بورڈ کے نئے سٹرکچر کی منظوری جلد کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں