ٹرمپ

ٹرمپ نے کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کی ٹھان لی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کی ٹھان لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر بنے تو فورٹ لبرٹی کا نام پھر سے فورٹ بریگ رکھ دیں گے۔کنفیڈریٹ لیڈر کے نام پر ہونے کے سبب امریکی فوج نے اپنے سب سیبڑے اڈوں میں سے ایک کا نام پچھلے سال تبدیل کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدر بائیڈن پر بھی تنقید کی گئی کہا کہ سیلاب سے 200 افراد ہلاک اور 200 لاپتا ہیں، بائیڈن انتظامیہ نے مناسب امدادی کارروائی نہیں کی۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی طرف نہیں پلٹیں گے، آگے بڑھیں گے۔کاملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں آٹو اور مینوفیکچرنگ شعبے میں نوکریاں گئیں، ٹرمپ اپنے وعدے کبھی پورے نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں