اسرائیل

اسرائیل کی شام میں اسلحہ ڈپو حمیمیم پر بمباری، کار پر حملہ، ایک جاں بحق

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور شامی حکومت کے وفادار ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ وسطی شام میں ایک کار کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی شہر حما کے نزدیک ہونے والے اس فضائی حملے کا ہدف فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا۔ حملے کا اعلان برطانیہ میں مرکزی دفتر رکھنے والی شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور شام ایف ایم ریڈیو نے کیا۔ ذرائع نے حملے کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اس حملے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کو علم ہوا کہ صبح سویرے لطاکیہ کے دیہی علاقوں میں روسی اڈے حمیمیم کے قریب جس گودام پر بھی بمباری کی۔اس گودام کو مبینہ طور پر حزب اللہ کے میزائل ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔سیریئن آبزرویٹری کے ذرائع کے مطابق نشانہ بنائے گئے میزائلوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ سیریئن آبزرویٹری کے ذرائع نے تصدیق کی کہ اس کو نشانہ بنانے سے پہلے گودام میں بہت سے ٹرکوں کے داخلے کا مشاہدہ کیا گیا۔اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے 95 مرتبہ گنتی کی ہے جس کے دوران اسرائیل نے شامی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان میں سے 78 فضائی حملے اور 17 زمینی حملے تھے۔ حملوں سے تقریبا 185 اہداف کو نقصان پہنچا اور تباہی ہوئی۔ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو، ہیڈ کوارٹر اور مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں