رانا تنویر حسین

عمرانی فتنہ ریاست پر بیرونی ایجنڈے کے تحت مسلط ہونا چاہتا ہے،رانا تنویر حسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ ریاست پر بیرونی ایجنڈے کے تحت مسلط ہونا چاہتا ہے،او آئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر وفاق پر چڑھائی ملک دشمنی ہے۔

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انڈسٹریز و فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ او آئی سی سمٹ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ریاست پر حملہ کرنے کی جو حرکت کی ہے، اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،ان کے اس عمل سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ ایک پاکستان دشمن جماعت ہے جس کا مقصد ملکی امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ان کے ریاست دشمن عزائم کو دیکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست کے خلاف یہ جارحیت نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ایک قماش قسم کا آدمی ہے جس کا ذہنی توزان ٹھیک نہیں ،یہ صوبے کا وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے جو آئے روز جتھوں کی صورت میں ریاست پر چڑھائی کرنے کے بہانے ڈھونڈتا رہتا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ وقت آگیا ہے ریاست کو آگے بڑھ کر اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی عوام کو اس قماش انسان سے آزاد کروانا ہو گا تا کہ خیبرپختوخوا اور پاکستان چل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں