اداکارہ شہناز گل

میں سدھارتھ کی اچھی شکل اور پْرکشش شخصیت کی وجہ سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی،اداکارہ شہناز گل

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی پْرکشش شخصیت کی وجہ سے غیرمحفوظ محسوس کرتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل نے حال ہی میں معروف فلمساز فرح خان کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اْنہوں نے آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

شہناز گل نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی مرد کی شکل و صورت سے متاثر نہیں ہوسکتی، میرے لیے سب سے اہم مرد کا اخلاق اور کردار ہے۔اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ہی مجھے سدھارتھ کے ساتھ دیکھا، میں اْن کے پیچھے دیوانی تھی اور اْنہیں اپنی ملکیت سمجھتی تھی۔

اْنہوں نے کہا کہ میں سدھارتھ کی اچھی شکل اور پْرکشش شخصیت کی وجہ سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، اگر وہ کسی دوسری لڑکی سے بات کرتے تھے تو مجھے ڈر لگتا تھا کہ کہیں مجھ سے دور نہ ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں