بنگلادیش

پاک انگلینڈ ٹیسٹ’ بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن برقرار رکھنے کا فیصلہ

ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو نے جا رہا ہے جس میں بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ سے دو دن پہلے انگلینڈ نے اولی پاپ کی قیادت میں کھیلنے والی 11 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، البتہ شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام ٹاس سے پہلے سامنے آئیں گے، تاہم ملتان سے موصول اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن اپ کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میں پاکستان نے 13 کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، دونوں ٹیسٹ میں ایک سے نمبر سات تک بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں وکٹ کیپر محمد رضوان 98.00 کی اوسط سے 294 رنز بنا کر سر فہرست رہے تھے، نائب کپتان سعود شکیل نے سیریز میں محمد رضوان کے علاوہ قومی ٹیم کے لیے دوسری سینچری بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں