عطاتارڑ

کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کا دکھ ہے،تحریک انتشار کے دھرنے کے کیا مقاصد تھے؟ ، وزیراطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کا دکھ ہے،تحریک انتشار کے دھرنے کے کیا مقاصد تھے؟ ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہاکہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کیا حاصل کرنا چاہتے تھے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کا دکھ ہے،عبدالحمید شاہ سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کیلئے گھر سے نکلے تھے جنہیں انتشاری ٹولے نے شہید کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عبدالحمید شاہ کی شہادت پر لواحقین کا دکھ تحریک انتشار والے محسوس نہیں کرسکتے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انتشار کا کام ملکی معیشت کو ڈی ریل کرنا، انتشار پھیلانا ہے، تحریک انتشار کے لوگوں نے اسلحہ سے لیس ہو کر وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولا، ان کا مقصد کیا تھا؟، تحریک انتشار کو ملکی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی، وہ سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے تھے،۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور سیکورٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دئیے، کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہونے دیا۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ایک بار پھر لاشیں گرانا چاہتی تھی جس کا انہیں موقع نہیں دیا، علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل اور اسلحہ لے کر وفاق پر دھاوا بولا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، یہ ملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں پروفیشنل آرمی چیف اور مضبوط قیادت موجود ہے جسے ملکی مفاد عزیز ہے۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈا پور عوام کے ٹیکس کا پیسہ احتجاجوں اور دھرنوں پر لگانے کی بجائے عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں