'مریم اورنگزیب

کا نسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے’مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ خصوصی)سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہاہے کہ زخمی کا نسٹیبل عبدلحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے،” میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو،میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو”کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہاکہ خیبر پختونخواہ سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے عمران خان نے اسلام آباد پہ چڑھائی کروانے بھجوایا۔

پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑیں کل کا دن در اصل 9 مئی 2 تھا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 9مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا۔ کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں