پھلوں اورسبزیوں

پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ

لاہور (این این آئی)ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو69.76ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.29فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو66.25ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں پھلوں کی برآمد کاحجم 29.050ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 40.71ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 28.47ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو309.27ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سبزیوں کی برآمد کاحجم 55.43ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 49.33فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمد سے ملک کو37.11ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 26.48ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 28.94ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 19.95ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں سبزیوں کی برآمد کاحجم 400.39ملین ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں