اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ‘ڈرامہ’ ہے اور پوری پی ٹی آئی اس ‘ڈرامے’ پر لگی تھی کہ وزیراعلیٰ مسنگ پرسن ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ چاہتے ہیں بحران سے ملک نہ نکلے، یہ چاہتے ہیں ایس سی او کو سبوتاڑ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ ناکام ہو رہا ہے تو اسمبلی میں اسپیچ کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو سمجھ آگئی، یہ ملک دشمن ہیں، فتنہ ہیں، ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭