سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے یوکرینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سییوکرین کے ہم منصب آندری سیبیہا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یوکرینی ہم منصب کو عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی اور فرائض میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، یوکرین، روس بحران اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے اتوار کو ریاض میں دولت مشترکہ ک سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران تعاون بڑھانے کے مواقع اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں