عطاتارڑ

پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں،عطا تارڑ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کوبیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی،پی ٹی ایم والوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پرحملے کیے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے سب چیزیں ثابت ہونے پر پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی، تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو پاکستان پر حملے اور نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرے،ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ہماری معاشی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اعلی سے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام کو منتقل کریں جب کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ شواہد پر لگائی جاتی ہے ابھی بھی وقت ہے قومی دھارے میں واپس آئیں، پاکستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں،پاکستان سے ہماری بقا ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں