اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیزکے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جارہا ہے، توانائی کا شعبہ معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس شعبے میں اصلاحات کررہے ہیں۔
وزیر توانائی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماحول دوست توانائی کوفروغ دیاجارہا ہے، بجلی تقسیم، ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 2 سال میں17 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔