آٹے کی قیمت

پنجاب فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے’ منڈیوں میں ذخیرہ ختم ہو رہا ہے’ایسوسی ایشن پنجاب کی فلور ملز نے مبینہ طورپر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی۔چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کیساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلار ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں