اسرائیل

اسرائیل کا لبنان میں پہلی باربے گھرافراد کے ٹاور پر حملہ،متعددافرادہلاک

بیروت(نمائندہ خصوصی)لبنان میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے جلو میں جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور شہروں پر صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال میں بترون گورنری کے دیر بلا کے ساتھ ساتھ (جبیل مائونٹ لبنان) کے المعیصرہ کے علاقے پر بھی تیسری بار حملہ کیا، جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔دریں اثنا مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بترون کے مضافات میں چھاپے میں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

شوف ساحل پر واقع برجا کے علاقے پر پہلی بار حملہ کیا گیا۔ اس نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر افراد کی رہائش تھی۔ ساتھ ہی حزب اللہ کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جبکہ وزارت صحت نے ابتدائی طور پر 4 اموات اور 14 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں