چین

چین کی مصنوعی ذہانت کی مرکزی صنعت کے پیمانے میں اضافہ جاری

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نے بتایا ہے کہ چین کے جنریٹیو مصنوعی ذہانت سروس ماڈل کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 600 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے چیف انجینئر چاؤ زی گو نے کہا کہ چین کی مصنوعی ذہانت کی مرکزی صنعت کے پیمانے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کمپنیوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر رہی ہے۔ تقریباً 200 بڑے جنریٹیو مصنوعی ذہانت سروس ماڈلز رجسٹرڈ اور عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے لانچ کیے گئے ہیں، جن میں 600 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔

چاؤ زی گو نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں متعددپیشہ ورانہ، شاندار، نئے اور خصوصی ادارے ترقی کر رہے ہیں، ان کی تکنیکی اختراعی صلاحیتیں مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، اور پیٹنٹ کی درخواستوں اور اجازت ناموں کی تعداد دنیا میں سرفہرست ہے۔ مستقبل میں، مصنوعی ذہانت کی بنیادی تنصیبات کی عوامی خدمت کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا ، ایک آسانی سے موافقت پذیر، اور انتہائی دستیاب مصنوعی ذہانت کی ترقی کا پلیٹ فارم بنایا جائےگا،اور بڑے ماڈلز کی تربیت، ٹیوننگ اور بڑے پیمانے پر ایپلی کیشن کو تیز کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹنگ سہولیات کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے گا، قومی مربوط کمپیوٹنگ سسٹم کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، اور ذہین کمپیوٹلٹی کے تناسب میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں