مبینہ زیادتی

لاہور، نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہاہے کہ نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ 4 سے 5 نجی اسپتالوں میں طالبہ کے داخلے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، سکیورٹی گارڈ پولیس تحویل میں ہے لیکن وہ واقعے سے انکاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کالج کے اندرونی حصوں کے کلوز سرکٹ کیمروں سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبا افواہوں پر یقین نہ کریں، اگر کوئی متاثرہ طالبہ ہے تو پولیس کو بتائیں اور تعاون کریں۔

دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر طالبات کی جانب سے مسلم ٹان موڑ کے قریب کینال روڈ پر کالج کے باہر احتجاج کیا گیا۔نجی کالج کی طالبات نے احتجاجا کینال روڈ بلاک کر دیا۔اس حوالے سے طالبات کا کہنا ہے کہ ایک طالبہ اور ایک طالب علم پر مبینہ طور پر کالج کےگارڈ نے تشدد کیا۔ کالج میں احتجاج کے دوران شیشہ لگنے سے طالبعلم شدید زخمی جبکہ ایک طالبہ کی حالت خراب ہو گئی، دونوں طالب علموں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں