قومی اسمبلی اجلاس

آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں۔گزشتہ روز، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں