لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے 2 رہنماﺅں کی ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور جلا گھیرا کے مقدمے پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کی عبوری ضماتنوں میں 24 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا سمیت دیگر پولیس سٹیشنز میں 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور جلا گھیرا کے مقدمات درج ہیں۔