سینیٹرعرفان صدیقی

آئینی ترامیم پر کافی حد تک کام ہو گیا صرف پھونک مارنی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کافی حد تک کام ہو گیا صرف پھونک مارنی ہے۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی میں مسودے پر بات ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے، توقع ہے کہ آج یہ کام ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت ہوا تھا۔اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں