بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا انٹرنیشنل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ انوویشن مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کے نمائندوں کو ایک جوابی خط بھیجا، جس میں ان کی خوشگوار حوصلہ افزائی کی گئی اور پرجوش امیدوں کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے لئے مقابلے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنا بہت معنی خیز ہے تاکہ کلاس روم اور لیبارٹری میں سیکھے گئے علم کو عملی مسائل حل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے ، اختراعی عمل میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے ، اور باہمی سیکھنے کے ذریعے چینی اور غیر ملکی نوجوانوں کے مابین دوستی کو بڑھایا جا سکے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ جدت طرازی انسانی ترقی کا منبع ہے اور نوجوان جدت طرازی کے لیے ایک اہم قوت ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ سائنس کے جذبے کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے لئے فعال طور پر اپنے آپ کو وقف کریں گے، اور چین اور غیر ملکی ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی تبادلوں کے فروغ اور سائنسی و تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے.
اس سال کے چائنا انٹرنیشنل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ انوویشن مقابلے نے 153 ممالک اور خطوں سے 20 ملین سے زیادہ طلباء کو راغب کیا ، جن میں تقریبا 40ہزار بین الاقوامی طلباء بھی شامل ہیں