حزب اللہ

اسرائیل کے خلاف گائیڈڈ میزائلوں سے نئے حملوں کا آغاز کر رہے ہیں، حزب اللہ

بیروت(نمائندہ خصوصی)حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں میزائلوں کے حملے میں نئے مرحلے کا آغاز کر نے جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ۔اعلان کے مطابق اس مرحلے پر ایسے گائیڈڈ میزائل بروئے کار رہیں گے جو اسرائیل کے اندر زیادہ متعین اہداف کو نشانہ بنا سکیں گے۔ یہ گائیڈڈ میزائل اسرائیلی فوج کے خلاف پہلی بار استعمال ہوں گے۔

حزب اللہ نے کہا کہ وہ جنگ کے اس مرحلے سے اگلے مرحلے میں جا رہا ہے۔ اس نئے مرحلے کا اظہار آنے والے دنوں کے جنگی نتائج اور واقعات سے ہو سکے گا۔اب حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ اور میزائل حملے جاری رہیں گے البتہ ہر آنے والے دنوں میں ان میں ہر روز اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ یہ گائیڈڈ میزائل اسرائیل کے لیے پہلی بار حزب اللہ نے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں