شاہ رخ خان

مجھے لگتا ہے میرے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے،شاہ رخ خان

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل ‘حس مزاح’ کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔لوکارنو فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کے مذاق لوگوں کو برے لگ جاتے ہیں لوگ اب بہت زیادہ حساس ہے ہوگئے، آپ جو مذاق کرتے ہیں کسی نہ کسی کو برا لگ جاتا ہے اس لیے آج کل حس مزاح نہ ہونا بہتر ہے۔

لوکارنو میٹس پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزاحیہ فلمیں کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ کیوں ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ قبول نہیں کیا جاتا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں ایمانداری سے کہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میرے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے اور میں لوگوں کو ہنسا سکتا ہوں لیکن اکثر ایسا نامناسب وقت ہونے کی وجہ سے میں خود کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔میری ٹیم ہمیشہ مجھے بتاتی ہے کہ لوگ آپ کے مزاح کو نہیں سمجھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں