بیجنگ (نمائندہ خصوصی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں برکس ممالک کے سولہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔جمعہ کے روز
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سال “بڑے برکس تعاون” کا پہلا سال ہے، اور یہ اجلاس برکس کی توسیع کے بعد پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران صدر شی جن پھنگ چھوٹے اور بڑے پیمانے کے رہنما اجلاسوں، برکس + رہنماؤں کے ڈائیلاگ اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ، اہم تقاریر کریں گے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال، برکس تعاون، برکس میکانزم کی ترقی اور مشترکہ تشویش کے اہم امور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین وسیع تر برکس تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور خود انحصاری کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے