انتظار پنجوتھا

انتظار پنجوتھا آئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں، رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی کے لاپتہ فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق انتظار پنجوتھا آئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں ہیں،ان کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انتظار پنجوتھا کیس میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر ہیں۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔عدالت نے انتظار حسین پنجوتھا کی فوٹیجز درخواست گزار کے وکیل کے ساتھ شئیر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا ہے، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا اور کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں