پیٹرولئیم مصنوعات

اشیاء خوراک کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصد اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک سے اشیاء خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیائ خوراک کی برآمدات سے ملک کو1.617ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائ خوراک کی برآمدات سے ملک کو1.279ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں اشیائ خوراک کی برآمدات کاحجم 605ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال ستمبرکے 569ملین ڈالرکے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں اشیائ خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصدکی نموہوئی، اگست میں اشیائ خوراک کی برآمدات سے ملک کو536ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جوستمبرمیں بڑھ کر605ملین ڈالرہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں