برائلر گوشت

سرکاری نرخنامے میں ،برائلر گوشت کی قیمت 595روپے پر مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

لاہور( نمائندہ خصوصی) سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پرمستحکم رہی ۔مختلف مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے کی بجائے 650سے670روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ۔ دکانداروں نے موقف اپنایا کہ ہول سیل مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر خریداری کرنا پڑ رہی ہے ، دکان اورلیبر کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔

فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے304روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں