خواجہ آصف

آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا پارلیمان سے جھگڑا یہی ہے کہ ایک گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہ ہو، یہ سیاسی عدلیہ ہے اس کے عزائم سیاسی ہیں، وہ تسلسل چاہتے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، قاضی فائزعیسی نے عدلیہ کی عزت بحال کی اور عزت سے گھرجا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ رات 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا جس کے بعد اب چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار پالیمنٹ کے پاس چلا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں