اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی۔پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔ گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔