محمد عامر

گھٹیا سوچ ختم کریں کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا تو ہم جیتے ، محمد عامر

لاہور(نمائندہ خصوصی ) قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کا دفاع کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ اس گھٹیا سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں