فاروق ایچ نائیک

نئے چیف جسٹس کے انتخاب کےلئے قابلیت کو دیکھا جائے گا،فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کےلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے انتخاب کےلئے قابلیت کو دیکھا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اچھی پرفارمنس والا چیف جسٹس بنے گا۔ انکا کہنا تھا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شامل ہیں، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کوتھوڑا وقت دینا چاہیے۔

سینیٹر فاروق نے کہا کہ پہلے 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کوچیف جسٹس پاکستان بنایا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ دیا تھا کہ ووٹ شمارنہیں ہوگا جبکہ آئین میں توکہیں نہیں لکھا ہوا کہ ووٹ شمار نہیں ہوگا۔رکن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ سب کوعلم ہے سپریم کورٹ تقسیم ہوچکی ہے، انتظار کرنا چاہیے کہ آئینی ترامیم جو ہوئی ہیں وہ ملک کیلئے بہترہوں گی یا نہیں، ترامیم کو چیلنج کرنیوالے چیلنج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں