چاول

بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں اضافہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا، پاکستان نے 3ماہ میں چاول کی برآمد پر 72کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا۔دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جولائی سے ستمبر تک 9لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے، گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں 5لاکھ 96ہزار ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال چاول برآمدات پر 40کروڑ 64لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا، ستمبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 49.19فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران 3لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 3لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25کروڑ 72لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا۔ گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2لاکھ 55ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے۔پہلی سہ ماہی کے دوران 2لاکھ 52ہزار ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کیے گئے، جولائی تا ستمبر باسمتی چاول کی برآمدات میں 65.78 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں