صدر زرداری

صدر زرداری 4سے 8نومبر تک چین کا اہم دورہ کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے جہاں وہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات،علاقائی وعالمی سلامتی پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صدرزرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے، صدرزرداری 4 سے8 نومبر تک چین میں ہونگے، صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق صدرزرداری 5 نومبر کوشنگھائی عالمی نمائش جائینگے، صدرشی جن پنگ کےساتھ سی پیک ٹو پر بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں